جنوبی افریقہ میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہو گئی

جمعرات 25 اپریل 2019 16:47

ڈربن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) جنوبی افریقہ میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہو گئی جبکہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد 1000سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے جنوب مشرق میں کئی روز سے جاری بارشوں نے بڑے ہیمانے پر تباہی مچائی ہے ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صوبہ کیپ ٹائون کا مشرق بھی شامل ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلاب اور متعلقہ واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہو گئی جبکہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد 1000سے تجاوز کر گئی ہے جن کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :