Live Updates

عمران خان نے بلاول کو "صاحبہ" کہا، تو شیخ رشید فردوس عاشق اعوان کو " صاحب " کہہ بیٹھے

فردوس عاشق اعوان زور دار خاتون ہیں وہ میری بات کو محسوس نہیں کریں گی۔ غلطی کی نشاندہی ہونے پر شیخ رشید کا جواب

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات اپریل 16:20

عمران خان نے بلاول کو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2019ء) :وزیراعظم عمران خان نے نے بلاول کو "صاحبہ" کہا تو شیخ رشید فردوس عاشق اعوان کو " صاحب " کہہ بیٹھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کے بلاول بھٹو سے متعلق بیان پر کہا کہ اگر سلپ آف ٹنے نہیں بھی تھی تو کوئی حرج نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ صاحب کو صاحبہ بول چکے ہیں، اب بات کو کیوں پھیلا رہے ہو، صاحب اور صاحبہ کی لڑائی شروع کر دی ہے۔جسیے ساس اور بہو کی لڑائی ہو۔بلاول کی ہمدری میں بولنے والے سارے چسکا لے رہے ہیں۔اسی دوران شیخ رشید کی زبان پھسل گئی اور کہا میں اپنے آپ کو وزارت اطلاعات کے قبل نہیں سمجھتا۔فردوس عاشق اعوان زبردست منسٹر اور تجربہ کار ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت چلانا فردوس عاشق اعوان صاحب کا کام ہے۔صحافی نے کہا کہ آپ کی بھی زبان سلپ ہوئی آپ نے فردوس عاشق اعوان صاحبہ کو صاحب بنا دیا۔اس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ نہیں ایسی بات تو میں نے نہیں کی پھر بھی آج کل صاحب اور صاحہ کی لڑائی ہے۔فردوس عاشق اعوان زوردار خاتون ہیں وہ میری بات کو محسوس نہیں کریں گی۔جب کہ دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہنے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا شدید احتجاج کیا گیا،اسپیکر ڈائس کا گھیرائو کرلیا گیا۔

بات کر نے کا موقع نہ دینے پر خواتین ارکان کی ڈپٹی اسپیکر سے تلخ کلامی ہوئی،جب کہ ، ایوان ’’ گو عمران گو ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا ۔،رہنما پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ نے کہا کہ اگر عمران خان نے الفاظ واپس نہ لئے تو پھر اسے اپنا وزیراعظم ماننے سے انکار کردونگی۔ وزیراعظم خود آکر خواتین سے معافی مانگیں،اگر ایوان اور خواتین سے معافی نہیں مانگیں گے تو پھر گو عمران گو کے نعرے ہر جگہ گونجیں گے
وزیراعظم حاضر ہے سے متعلق تازہ ترین معلومات