ورلڈ کپ2019ءکا حصہ نہ بن پانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل گیارہ رکنی ٹیم سامنے آگئی

پاکستان کے محمد عامر اور آصف علی بھی اس ٹیم میں شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات اپریل 16:45

ورلڈ کپ2019ءکا حصہ نہ بن پانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل گیارہ رکنی ٹیم سامنے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل2019ء) گزشتہ دو ہفتے کے دوران آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکھیلنے والی تمام ٹیموں نے اپنے اپنے15رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے اور کئی نامور کھلاڑی اس میگا ایونٹ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے جس پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے،سری لنکا،بھارت اور پاکستان کے کئی نامور کھلاڑی ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر موجود نہیں ہوں گے جس کے باعث ایک کرکٹ ویب سائٹ نے اپنے صارفین سے ایک پول میں میگا ایونٹ کا حصہ نہ بن پانے والی آل ٹائم الیون چننے کا کہا ۔

مذکورہ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، نیروشن ڈکویلا(سری لنکا)،رشبھ پانٹ(بھارت)،امبتی رائیڈو(بھارت)، پیٹر ہینڈ سکومب(آسٹریلیا)،دنیش چندیمل(سری لنکا)،کیرون پولارڈ(ویسٹ انڈیز)،کرس مورس(جنوبی افریقہ)،جوفرا آرچر(انگلینڈ)،محمدعامر(پاکستان) ،سنیل نارائن(ویسٹ انڈیز) اور جوش ہیزل ووڈ(آسٹریلیا) شامل ہیں جب کہ آصف علی کو اس ٹیم کا بارہواں کھلاڑی چنا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) قوانین کے مطابق تمام ٹیمیں22مئی تک اپنے اپنے سکواڈ میں تبدیلیاں کرنے کی مجاز ہیں اور اس کے لیے انہیں آئی سی سی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔