سپریم کورٹ توہین عدالت کیس کی سماعت 30اپریل تک ملتوی

جمعرات 25 اپریل 2019 17:06

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) سپریم کورٹ توہین عدالت کیس کی سماعت 30اپریل تک ملتوی وزیر حکومت کو ایک اور توہین عدالت نوٹس پر عزرات بھی طلب پہلے سے جاری توہین عدالت کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کے دلائیل تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آذاد کشمیر چوہدری ابراہیم ضیاء اور مسٹر جسٹس راجہ سعید اکرم پر مشتمل عدالت نے آج وزیر کھیل چوہدی محمد سعید کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سردار کرمداد خان اور چوہدری خالد رشید ایڈووکیٹ نے بحث میں حصہ لیا جبکہ وزیر کھیل کی جانب سے راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ 30 اپریل کو بحث کریں گے ادھر چوہدری محمد سعید کو دوسرے کیس میں بھی توہین عدالت کا سامنا ہو سکتا ھے عدالت نے توہین عدالت کے دوسرے نوٹس بارے عزرات بھی 30اپریل کو طلب کرلئیے پیں یہاں یہ امر قابل زکر ھے کہ مزکورہ کیس بارے شہریوں میں دن بدن دلچسپی بڑھ رہی ھے جمعرات کو سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف اقدامات آٹھا رکھے تھے جبکہ ن لیگی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی-