کوٹلی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی قیادت میں ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2019 17:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید شفقت حسین شاہ کی قیادت میں ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا ۔ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات 24 اپریل تا30 اپریل تک منایا جائے گا ۔واک میں شہریوں ، عوام اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او سید شفقت حسین شاہ نے کہا کہ اس وقت دس متعددی امراض سے بچائو کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا تے ہیں ضلع ہذا کا ٹارگت26000 بچے ہیں جن کی عمر ایک سال سے کم ہے اس کے علاوہ حاملہ خوا تین کو بھی ٹی ٹی تشنج سے بچائو کے لیے پانچ بار ٹی ٹی کا ٹیکہ لگا یا جاتا ہے ضلع میں ای پی آئی کی57 مراکز ہیں جہاں ایک سال تک عمر کے بچوں کو مفت حفاطی ٹیکہ جات لگائے جاتے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید شفقت حسین شاہ نے عوام سے اپیل کہ کہ آپ اپنے بچوں کو متعددی امراض سے بچائو کے اپنے قریبی ای پی آئی مراکز سے حفاظتی ٹیکے مفت لگوائیں ۔