آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ، بحریہ اور لیکولی بالرز باسکٹ بال کلب کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات اپریل 17:08

آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ، بحریہ اور لیکولی بالرز ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) بحریہ اور لیکولی بالرز باسکٹ بال کلب کی ٹیمیں پہلیآل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گئیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں بحریہ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل پیٹریشین باسکٹ بال کلب کو 36کے مقابلے میں43 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی، فاتح کلب کی جانب سے بلال احمد 10، محسن محمود 10 اور ماویہ نی10 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے ایلوس 15، اسٹیون ڈسلوا10 اور رچرڈ نی8 پوائنٹس سکور کیے۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں لیکولی بالرز باسکٹ بال کلب نے مد مقابل عثمان باسکٹ بال کلب کو 42کے مقابلے میں50 پوائنٹس سے مات دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ فاتح کلب کی جانب سے ارحم لطیف15، کامل بدر 14 اور حسن موتی والا نی13 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے عثمان خواجہ 14، حارث خان 12 اور حمزہ خواجہ نے 9 پوائنٹس سکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔ کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین،سید مصنف حسین شاہ، ممتاز احمد، راحیل خان، زین العابدین اور راج کمار نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز عبدالناصر، یش کمار اور محمد اسد تھے۔

متعلقہ عنوان :