صہیونی فوج کا یروشلم اور مغربی کنارے میں گھروں پر چھاپہ مارا ،متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا

جمعرات 25 اپریل 2019 17:23

غرب اردن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) قابض صہیونی فوجوں نے جمعرات کے روز یروشلم اور مغربی کنارے میں گھروں پر چھاپہ مارا اور متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے الخلیل کے ساتھ واقع ابو کتلا قصبے پر ہلہ بول دیا اور لوٹ مار کرنے کے بعد لوی الیشلمون کو اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔

(جاری ہے)

دو نوجوان جن کی شناخت غرب العمور اور نضال العمور کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق بیت عجزة سے ہے کو بھی یروشلم کے شمال مغرب میں صہیونی فوج نے بیدو گاؤں میں فوجی چوکی سے گرفتار کر لیا۔اسرائیلی پولیس نے اسی کارروائی کے دوران اسلامی اوقاف اتھارٹی کے تین ملازموں کو کو باب الرحمہ سے گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کیلئے اپنے ایک پولیس اسٹیشن لے گئے۔قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارا جس میں البیرة شہر میں اسماعیل قرعان کا گھر بھی شامل ہے۔الکریان خاندان جو اس گھر میں رہتا ہے ان پر پہلے ہی فوجیوں اور صہیونی آبادکاروں کی جانب سے حملے ہوتے رہتے ہیں کیونکہ انکا گھر بسغوت کی غیر قانونی آبادی کے ساتھ واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :