مقبوضہ بیت المقدس، ’ایسٹر‘ کے موقع پر یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوئوں کا سلسلہ جاری

اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی 500 یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی

جمعرات 25 اپریل 2019 17:24

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) یہودیوں کے مذہبی تہوار ’ایسٹر‘ کے موقع پر یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوئوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صبح کے اوقات میں دو گھنٹے کے دوران 500 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو علی الصباح 500 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز حرکتیں کر کے فلسطینی کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے دھاوئوں کے وقت صہیونی پولیس کی بھاری نفری مسجد کے دروازوں پر تعینات کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوئوں کا اشتعال انگیز سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ حالیہ ایام میں ’ایسٹر‘ نامی تہوار کی آڑ میں یومیہ سینکڑوں یہودی آباد کار قبلہ ال میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :