فلسطینی قوم قضیہ فلسطین کے تصفیے کی کسی سازش کو قبول نہیں کریگی چاہے پوری دنیا سازش پر متفق کیوں نہ ہوجائے، خلیل الحیہ

قضیہ فلسطین کے تصفیے کی سازشیں فلسطینی قوم کو مزاحمت اور وطن کی آزادی کی جدو جہد سے باز نہیں رکھ سکتیں، حماس رہنماء

جمعرات 25 اپریل 2019 17:24

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم قضیہ فلسطین کے تصفیے کی کسی بھی سازش کو قبول نہیں کرے گی چاہے پوری دنیا کسی سازش پر متفق کیوں نہ ہوجائے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ صدی کی ڈیل ،متبادل وطن اور صہیونی ریاست کو تسلیم کرنا ایسے جھانسے ہیں جن میں فلسطینی قوم کو پھنسانے کی سازش کی جا رہی ہے مگر فلسطینی قوم نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی سازش کو چاہے پوری دنیا تسلیم کرے مگر ہم نہیں کریں گے۔

ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قضیہ فلسطین کے تصفیے کی سازشیں فلسطینی قوم کو مزاحمت اور وطن کی آزادی کی جدو جہد سے باز نہیں رکھ سکتیں۔حماس رہنما نے تمام فلسطینی قوتوں پر قومی صف بندی، سیاسی نظام کی تشکیل نو اور مسلح جدو جہد کے لیے تمام وسائل کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :