دعا کریں پی ٹی آئی، ق لیگ کے اتحاد کو نظر نہ لگے، پرویز الٰہی
ق لیگ اور پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور اسپیکر چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 اپریل 2019 17:07
(جاری ہے)
ارکان اسمبلی کیلئے ہاسٹلز رواں سال مکمل کرلیں گے۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
دعا کریں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اتحاد کو نظر نہ لگے۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح الفاظ میں کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ پہلے دن سے کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ گزشتہ روز بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ کسی وزیرکولانا یا کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا استحقاق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جوبھی ملاقاتیں ہوتی ہیں وہ وزیراعلی پنجاب کی مضبوطی کے لیے ہے، چوہدری شجاعت کا بھی بیان آچکا ہے کہ ہم عثمان بزدارکے ساتھ کھڑے ہیں۔پرویزالہی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا حسن ہے، پارٹی کے اندربھی اختلافات ہوجاتے ہیں، مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں اورنہ ہی تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ مونس الہی کوملاقات کی ضرورت نہیں ہے، کسی سے معافی یا ملاقات کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ ق کا کوئی اختلاف نہیں ہے، طارق بشیرچیمہ نے بہاولپورصوبے کا ذکرکیا، ٹھیک کیا، صوبے بنے توبنتے چلے جائیں گے، پہلے طے کرلیں کتنیصوبے بنانے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.