7500 اور 25000والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی کو منعقد ہوگی

جمعرات اپریل 18:14

7500 اور 25000والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی کو منعقد ہوگی
عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) سنٹرل ڈائریکٹویٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیراہتمام 7500 اور 25000والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی کو منعقد ہوگی -7500 روپے والے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک دوسرا انعام پچاس لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام میں 93000کے 1696 انعامات فی کس میں تقسیم ہوںگے ۔

(جاری ہے)

25000 ہزار روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5 -کروڑ روپے دوسرا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرا انعام تین لاکھ بارہ ہزار روپے کی1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :