ایم ایل ون منصوبے سی20ہزار ٹیکنیکل اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد عام لوگوں کو روزگار ملے گا،شیخ رشید احمد

14 سال سے بند پڑے ماں بچے ہسپتال کا افتتاح بھی جلد کررہے ہیں، ماضی میں لوگوں نے جیبیں بھرنے کیلئے صرف انجن خریدے ،ہم نے کارکردگی دکھائی ہے ،ایم ایل ون اور نالہ لئی پر کام شروع ہوگیا توسمجھوں گا میری زندگی کا مقصد پورا ہوگیا،صاحب کو صاحبہ کہنے کیا کیا فرق پڑتا ہے، اسے سیریس لینے کی ضرورت نہیں،ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہنی چاہئے، خود کو وزارت اطلاعات کے قابل نہیں سمجھتا،فردوس عاشق اعوان بہتر انداز سے اسے چلا سکتی ہیں، عوامی مسلم لیگ کا سربراہ ہوں، تحریک انصاف سے تعلق نہیں، وزیر ریلوے کی پریس کانفرنس

جمعرات اپریل 18:27

ایم ایل ون منصوبے سی20ہزار ٹیکنیکل اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد عام لوگوں کو ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے سی20ہزار ٹیکنیکل اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد عام لوگوں کو روزگار ملے گا،14 سال سے بند پڑے ماں بچے ہسپتال کا بھی جلد افتتاح کررہے ہیں، ماضی میں لوگوں نے جیبیں بھرنے کیلئے صرف انجن خریدے جبکہ ہم نے کارکردگی دکھائی ہے ،ایم ایل ون اور نالہ لئی پر کام شروع ہوگیا توسمجھوں گا میری زندگی کا مقصد پورا ہوگیا،اسد عمرملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،وزیر اعظم عمران خان سے اس بارے بات کروں گا،صاحب کو صاحبہ کہنے کیا کیا فرق پڑتا ہے، اسے سیریس لینے کی ضرورت نہیں،ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہنی چاہئے، خود کو وزارت اطلاعات کے قابل نہیں سمجھتا،فردوس عاشق اعوان بہتر انداز سے اسے چلا سکتی ہیں، عوامی مسلم لیگ کا سربراہ ہوں، تحریک انصاف سے تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سال 2007 میں جس ایم ایل ون کاافتتاح کیا تھا آج وزیراعظم کیساتھ اس منصوبے پر دستخط کرنے چین جارہاہوں۔ایم ایل ون کراچی سے پشاورتک 18 سو کلو میٹر ٹریک ہے۔اس منصوبے سی20ہزار ٹیکنیکل اور 1 لاکھ پچاس ہزارسے زائد عام لوگوں کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے ایم ایل ٹو پر بھی دستخط ہو جائیں، 12 نومبر کو گرو بابا نانک کے نام پر ریلوے اسٹیشن بنا رہے ہیں۔آج سکھ برادری بھی وزیر اعظم اورآرمی چیف کے کردار کی تعریف کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں بچے کا ہسپتال 14 سال سے بندپڑا تھا اس کا بھی افتتاح کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جیبیںبھرنے کیلئے صرف انجن خریدے ہیں جبکہ ہم نے کارگردگی دکھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 ہزار لوگوں کے میرٹ پرانٹرویو شروع کر رہے ہیں، ایم ایل ون اور نالہ لئی پر کام شروع ہوگیا توسمجھوں گا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہوگیا۔ صرف انجن خریدے ہیں کوہالہ پاور اور ایم ایل ونسب سے بہترین منصوبے ہونگے،ایک سال میں 40 ٹرینوں کا منصوبہ تھا، جو پوراکرنے جارہے ہیں، ہم نے سڑکوں پر اربوں روپے لگا دیا، ریلوے پر ایک پیسہ نہیں لگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسد عمراس ملک کے لئے قیمتی سرمایہ ہیں،وزیر اعظم عمران خان سے دوران سفر جہاز میں اسد عمر کے حوالے سے بھی بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہو کہ ملک میں مہنگائی بڑھی ہے کوئی شک نہیں، گیس،بجلی، پانی کے ریٹ بڑھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف نے ملک کو لوٹاہے۔ان کے بعد ملک کو سنبھالنا بہت مشکل تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول کودور سے دیکھوں پرویز بلاول لگتا ہے قریب سے دیکھوں تو پروین لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا فرق پڑتا ہے، صاحب کو صاحبہ کہہ دیا،اگر کوئی فنی خرابی نہیں توسیریس لینے کی ضرورت نہیں،یہ ہلکی پھلکی موسیقی ہے، چلتا رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بلا وجہ ناراض ہو جاتے ہیں،جو جیل سے ڈر جائے وہ لیڈر نہیں گیڈر ہے،یہ صاحب اور صاحبہ کی لڑائی کہیں گالم گلوچ تک نہ پہنچ جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لندن میں بھونڈی کررہے ہیں، ادھر ان کی کمر میں درد ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے کلے پر سیاست نہیں چل سکتی،یہ باہرجاتے ہیں تو عیاشی کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو وزارت اطلاعات کے قابل نہیں سمجھتا،فردوس عاشق اعوان بہتر انداز سے اسے چلا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کیلئے وقتا فوقتا جواب دیتارہتا ہوں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار حلف نہیں اٹھا رہے،نہ عمران خان چوہدری نثار سے خوش ہیں اور نہ چوہدری نثاران سے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جوڈو کراٹے کا ماحول ہے،کیا ایوان کایہ ماحول وزیر اعظم کے آنے کے قابل ہی چور ڈاکو ایوان کا ماحول خراب کررہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میں اپنی عوامی مسلم لیگ کا سربراہ ہو ں میرا پاکستان تحریک انصاف سے تعلق نہیں میں صرف وزیر اعظم عمران خان کا دوست ہوں۔