Live Updates

شیخ رشید کی زبان پھسل گئی ، فردوس عاشق اعوان کو صاحت کہہ دیا

فردوس عاشق اعوان زور دار خاتون ہیں، میری بات کو زیادہ محسوس نہیں کریں گی، وزیرریلوے بلاول ایسے ہی چڑچڑا ہوا ہے، چیکو سا روز ناراض ہوجاتا ہے،شیخ رشید نے ایک بار پھر بلاول کا جواب

جمعرات 25 اپریل 2019 18:27

شیخ رشید کی زبان پھسل گئی ، فردوس عاشق اعوان کو صاحت کہہ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زبان پھسل گئی ،معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ’صاحب‘ کہہ دیا۔ جمعرات کو پریس کانفرنس کے دور ان وزیراعظم عمران خان کے بلاول بھٹو سے متعلق بیان پر شیخ رشید نے کہا کہ اگر سلپ آف ٹنگ نہیں بھی تھی تو کوئی حرج نہیں۔وزیر ریلوے نے کہاکہ صاحب کو صاحبہ بول چکے ہیں، اب بات کو کیوں پھیلا رہے ہو، صاحب اور صاحبہ کی لڑائی شروع کردی ہے جیسے ساس اور بہو کی لڑائی ہو، بلاول کی ہمدردی میں بولنے والے سارے چسکا لے رہے ہیں۔

اس دوران شیخ رشید بھی زبان پھسل گئی اور کہا کہ میں اپنے آپ کو وزارت اطلاعات کے قابل نہیں سمجھتا، فردوس عاشق اعوان زبردست منسٹر اور تجربہ کار ہیں، وزارت چلانا فردوس عاشق اعوان ’صاحب‘ کا کام ہے، میں عمران خان کیلئے گاہے بگاہے جواب دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے کی زبان سلپ ہونے پر صحافی نے ان سے کہا کہ شیخ صاحب آپ کی بھی زبان پھسل گئی، فردوس اعوان کو آپ نے صاحبہ سے صاحب بنادیا۔اس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ نہیں ایسی بات تو میں نے نہیں کی پھر بھی آج کل صاحب اور صاحبہ کی لڑائی ہے، فردوس زور دار خاتون ہیں، وہ میری بات کو زیادہ محسوس نہیں کریں گی۔شیخ رشید نے ایک بار پھر بلاول کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ایسے ہی چڑچڑا ہوا ہے، چیکو سا روز ناراض ہوجاتا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات