Live Updates

موجودہ حکومت وینٹی لیٹر پر چل رہی ہے ،جس دن وینٹی لیٹر اتر گیا حکومت گر جائیگی، احسن اقبال

عمران خان مخالفین کیلئے نفرت انگیز الفاظ بولتے ہیں ،اپنی گفتگو میں ہمیشہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں، گفتگو

جمعرات 25 اپریل 2019 18:27

موجودہ حکومت وینٹی لیٹر پر چل رہی ہے ،جس دن وینٹی لیٹر اتر گیا حکومت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وینٹی لیٹر پر چل رہی ہے ،جس دن وینٹی لیٹر اتر گیا حکومت گر جائیگی، عمران خان مخالفین کیلئے نفرت انگیز الفاظ بولتے ہیں اور اپنی گفتگو میں ہمیشہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کاکردگی کے لحاظ سے بے نقاب اور ناکام ہو چکی ہے ،موجودہ حکومت میں پی ٹی آئی کا صرف ایک نمائندہ موجود ہے جس کا نام عمران خان ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ یہ حکومت وینٹی لیٹر پر چل رہی ہے،جس دن وینٹی لیٹر اتریگا اس دن یہ حکومت گر جائیگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک سی پیک پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی ،موجودہ وزرء ا سی پیک کے حوالے سے بے بنیاد اسکینڈل بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان مخالفین کیلئے نفرت انگیز الفاظ بولتے ہیں اور اپنی گفتگو میں ہمیشہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات