Live Updates

اسد عمر کی تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد

جمعرات 25 اپریل 2019 18:28

اسد عمر کی تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پارٹی کارکنوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ان تمام ساتھیوں کو سلام جن کی انتھک محنت سے پارٹی اس مقام پر پہنچی ہے تاکہ پاکستان کو ایک فلاہی مملکت بنانیکا خواب پورا کرنے کی کوشش کر سکے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات