آصف زرداری کے وکیل ابوبکر زرداری کی دو لاکھ کے عوض ضمانت منظور

جمعرات 25 اپریل 2019 18:36

آصف زرداری کے وکیل ابوبکر زرداری کی دو لاکھ کے عوض ضمانت منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) سندھ ہائی کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاوئنٹس کیس ،عدالت نے آصف زرداری کے وکیل ابوبکر زرداری کی دو لاکھ کے عوض ضمانت منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ابوبکر زرداری کی 10 روز کے لیے ضمانت قبل از وقت گرفتاری منظور کی ،عدالت نے ابوبکر زرداری کو 10 روز کے اندر اندر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا بھی حکم دیا ، نیب نے آصف زرداری کے وکیل ابوبکر زرداری کو بھی کال اپ نوٹس بھیج دیا تھا درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نیب نے پارک لین انکوائری کے سلسلے میں 23 اپریل کو کال اپ نوٹس جاری کیا،نیب نے کہا ہے کہ پارک لین کے لیگل ایڈوائزر کے طور پر تحقیقات مطلوب ہیں،نیب نے 30 اپریل کو طلب کیا ہے،گرفتاری کا خدشہ ہے، ضمانت منظور کی جائے، ضمانت دی جائے۔