ریسکیو1122 سمیت تمام ادارے ممکنہ سیلاب سے نبرد آزما ہونے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں: مریم خاں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

موک ایکسرسائزکامقصدصلاحیتوں کو جانچنا اوراداروں کے درمیان باہمی تعاو ن کی فضاء کو یقینی بناناہے: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 اپریل 2019 17:54

ریسکیو1122 سمیت تمام ادارے ممکنہ سیلاب سے نبرد آزما ہونے کیلئے مکمل طور ..
اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،25 اپریل 2019ئ، نمائندہ خصوصی، ساجد علی چوہان) کسی بھی آپریشن کی کامیابی اداروں کی باہمی کوششوں پر منحصر ہوتا ہے اور ریسکیو1122 سمیت تمام اداروں کی کارکردگی مثالی ہے۔ کسی بھی حادثہ سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام ادارے مربوط انداز میں طے شدہ حکمتِ عملی کے تحت کام کریں۔ان خیالا ت کااظہار مریم خاں ڈی سی اوکاڑہ نے ریسکیو 1122 اوکاڑہ کے زیر اہتمام منعقد کردہ موک ایکسرسائز برائے مون سون و ممکنہ سیلاب 2019 کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اوکاڑہ ظفر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی سروس نہ صرف سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرتی ہے بلکہ طبی امداد کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کیمپ مینجمنٹ میں بھی بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر ریسکیو1122 اوکاڑہ نے کشتیوں سے مارچ پاسٹ کیااور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ان کے سازو سامان سمیت بحفاطت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھایا۔ موک ایکسرسائز میں ریسکیو1122 کے علاوہ محکمہ صحت، محکمہ سول ڈیفنس، لائف سٹاک، محکمہ زراعت، ضلعی انتظامیہ اور ایدھی فاو¿ نڈیشن کی جانب سے بھی ہنگامی کیمپ لگائے گئے۔