حکومت نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے اخبارات کو اشتہار دینے پر دو لاکھ 46 ہزار 425 روپے خرچ کئے ہیں‘

الیکٹرانک میڈیا کو کوئی ادائیگی نہیں کی گئی وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا ایوان بالا میں جواب

جمعرات 25 اپریل 2019 18:39

حکومت نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے اخبارات کو اشتہار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا ہے کہ حکومت نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے اخبارات کو اشتہار دینے پر دو لاکھ 46 ہزار 425 روپے خرچ کئے ہیں‘ الیکٹرانک میڈیا کو کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں سینیٹر بہرہ مند تنگی اور جہانزیب جمالدینی کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت نے کفایت شعاری سے کام لیا ہے اور صرف اشتہارات کی مد میں پرنٹ میڈیا کو ہی ادائیگی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :