مقبوضہ بیت المقدس، اسرائیلی آبادکاروں کے گروہ کی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے مقدس مقامات کی بے حرمتی

جمعرات 25 اپریل 2019 19:38

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) اسرائیلی آبادکاروں کے گروہ نے جمعرات کو پولیس کی سخت حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔ مقامی ذرائع کے مطابق کچھ آبادکاروں نے مسجد میں اپنی موجودگی کے دوران مذہبی رسومات کی ادائیگی کی کوشش کی لیکن فلسطینی عبادت گزاروں اور طلبا کی جانب سے بلند آواز میں مذہبی نعرے بازی کے بعد وہ ایسا نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

مسجد اقصیٰ کو صہیونی آبادکاروں کی جانب سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ روزانہ دوپہر اور صبح کے وقت کھولا جاتا ہے۔اسرائیلی پولیس نے مراکشی دروازے کو صہیونی آبادکاروں کی صبح کی رسومات کی ادائیگی کے بعد 10.30 منٹ پر بند کر دیا جسے یہودی مسجد اقصیٰ میں داخلے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ بعد میں دوپہر کے وقت اسی دروازے کو آبادکاروں کی شام کی رسومات کی ادائیگی کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ میں موجودگی کے دوران مسلمان عبادت گزاروں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے اور ان کے شناختی کارڈ ضبط کر لیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :