ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مجاہد آباد کا اچانک دورہ

جمعرات 25 اپریل 2019 20:07

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مجاہد آباد کا اچانک دورہ کیا اور انہوں نے سکول کے مختلف حصوں کا تفصیلی معاینہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ سے کلاس رومز میں جا کر سوالات کیے اوربتایا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اپنی اور بچوں کی حاضری یقینی بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جہلم کے سرکاری سکولوں میں تربیہ کا درس شروع کیا گیا ہے جس سے بچوں کے اخلاقی اقدار میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے وہاں موجود طالبات سے سوالات بھی کے اور انہوں نے سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال کو مزید بہتری کے لئے ضروری ہدایت دیں۔ ڈپٹی کمشنرنے بتایا ہے کہ سکول میں اساتذہ کرام موبائل فون نہیں استعما ل کر سکتے جبکہ تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کرام کو ڈریس کوڈ کی پیروی کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔سکولز کی آن لائن مانیٹرنگ بذریعہ وٹس ایپ بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :