بھارت سے اچھے تعلقات چا ہتے ہیں ،جنگ نہیں ، کسی بھی جا رحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلا حیت رکھتے ہیں،عارف علوی

ہمارے اندر جذبہ ایما نی موجود ہے ،موجودہ معا شی بحران پر جلد قا بو پا لیں ،ہمیں مشکل وقت میں پیٹ پر پتھر باندھ کر مقا بلہ کر نا ہو گا ،عا لمی سطح پر آئی ٹی ٹیکنالوجی میں پاکستان کا حصہ نہ ہو نے کے برابر ،چا ئنا کا 48فیصد ہے،صدر مملکت کا فیصل آباد چیمبر کے ممبران سے خطاب

جمعرات 25 اپریل 2019 20:12

بھارت سے اچھے تعلقات چا ہتے ہیں ،جنگ نہیں ، کسی بھی جا رحیت کا منہ توڑ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے اچھے تعلقات چا ہتے ہیں ،جنگ نہیں ،لیکن کسی بھی جا رحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلا حیت رکھتے ہیں،ہم نے اپنی مسلح افواج کیسا تھ مل کر دہشت گردی کا خا تمہ کیا ،ہمارے اندر جذبہ ایما نی موجود ہے ،موجودہ معا شی بحران پر جلد قا بو پا لیں بحران عارضی ہے جلد ختم ہو جا ئیگا،ہمیں مشکل وقت میں پیٹ پر پتھر باندھ کر مقا بلہ کر نا ہو گا ،عا لمی سطح پر آئی ٹی ٹیکنالوجی میں پاکستان کا حصہ نہ ہو نے کے برابر ہے جبکہ چا ئنا کا 48فیصد ہے۔

صدر مملکت نے یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ میرا فیصل آباد سے تعلق ہے 60کی دیہا ئی میں چند سال کیلئے یہاں رہائش پذیر تھا ،پھر میں کرا چی گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان کا تیسرا بڑا معا شی اور ٹیکسٹا ئل کا حب ہے انہوں نے کہا کہ آئی ٹی میں پاکستان کا حصہ نہ ہو نے کے برابر ہے ،عالمی مارکیٹ میں ہمیں عالمی تقاضوں کو ہی مد نظر رکھنا ہو گا ایسا کر نے سے ملک روگار کے زیادی مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عا لمی سطح پر آئی ٹی ٹیکنالوجی میں پاکستان کا حصہ نہ ہو نے کے برابر ہے جبکہ چا ئنا کا 48فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت جلد جدید ٹیکنا لوجی کے میدان مقام حا صل کر لے گا انہوں نے کہا نوجوان جدید اور مفید تعلیم پر زیادہ توجہ دیں تا کہ ہمیں غیر مما لک کی محتاجی نہ اختیار کرنی پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی مسلح افواج کیسا تھ ملکر ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خا تمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کرا چی سے دہشت گردی ختم کر نے کیلئے 30سال لگے ہم نے جو کام کر لیا ہمارے دیگر ہمسا یہ ممالک نے اب شروع کیاہے۔ انہوں نے کہا ہم بھارت سے اچھے تعلقات چا ہتے ہیں ،جنگ نہیں کسی بھی جا رحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلا حیت رکھتے ہیںانہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان نے کسی بھی موقعہ پر بھارت کے ساتھ تنگ دلی کا مظا ہرہ نہیں کیا بھارت کو اسلام فوبیا ہو چکا ہے وہ مسلما نوں بھارت میں برداشت نہیں کر تا جبکہ پاکستان ایک فراخ دل ملک ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کی راہ پر گا مزن ہے ،وقت گزر نے کیساتھ ساتھ پاکستان نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یا فتہ ملک ہو نے کے نا طے افغان جنگ کے شروع میں 35لاکھ افغان مہا جرین کوپناہ دی آج بھی 25لاکھ سے زا ئد افغان مہا جرین ملک موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر جذبہ ایما نی موجود ہے موجودہ معا شی بحران پر جلد قا بو پا لیں بحران عارضی ہے جلد ختم ہو جا ئیگا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ایک صنعتی شہر ہے انڈسٹریل حب ہے قوم دیکھ رہی ہے کہ حکو مت نے پا لیسیاں بنا ئی ہیں حکو مت خود ان پر عمل کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکوں اور قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں، قو میں جذبوں اور ہمت سے ہر آزما ئش سے سر خروہو کر نکل جا تی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان انو کھا اور فراخ دل ملک ہے ،موجودہ آزما ئش سے بھی خوش اسلوبی سے نکل جا ئے گا قوم جلد خوشخبری سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنوں کو تبدیل کر نے کے لیے طویل وقت درکار ہو تا ہے ہمیں مشکل وقت میں پیٹ پر پتھر باندھ کر مقا بلہ کر نا ہو گا ۔