سربراہ پاک بحریہ کی چینی 70 سالہ تقریبات میںشرکت ،ایران ، جاپان ، جبوتی ، مراکش اور پولینڈ کے بحریہ کے سربراہان سے ملاقاتیں

سربراہ پاک بحریہ نے عالمی امن و استحکام کیلئے اور انٹرنیشنل سمپوزیم کے ذریعے باہمی بحری اشتراک میں چین کے کرداراور کو سراہا، ترجمان پاک بحریہ بحر ہند میں حالیہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول خطے میں پاک بحریہ کی امن و استحکام برقرار رکھنے کی کاوشوں کا مظہر ہے، سربراہ کا خطاب

جمعرات اپریل 20:26

سربراہ پاک بحریہ کی چینی 70 سالہ تقریبات میںشرکت ،ایران ، جاپان ، جبوتی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ بحر ہند میں حالیہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول خطے میں پاک بحریہ کی امن و استحکام برقرار رکھنے کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کی 70 سالہ تقریبات میں پاک بحریہ کے سربراہ نے شرکت کی ۔ ترجمان کے مطابق امیرالبحر نے ہائی لیول سمپوزیم میں جاپان، ایران، جبوتی، مراکش اور پولینڈ کی بحریہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خطاب کے دوران نیول چیف نے چین کی بحریہ کے 70سال اور قدیم چینی تہذیب کے 5000 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ سربراہ پاک بحریہ نے عالمی امن و استحکام کیلئے اور انٹرنیشنل سمپوزیم کے ذریعے باہمی بحری اشتراک میں چین کے کرداراور کو سراہا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ چیف آف دی نیول سٹاف نے سی ایم ایف اور ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرولز کے تحت بحری امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

بحر ہند میں حالیہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول خطے میں پاک بحریہ کی امن و استحکام برقرار رکھنے کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ چائنیز نیول چیف نے خصوصی طور پر پاک بحریہ کے سربراہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے چیئرمین CSIC ہوون مِنگ سے بھی غیر رسمی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :