سابق حکومت کے منصوبوں کی آڈٹ رپورٹ2014اور2015 وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش

پنجاب میں 2014اور2015میں منصوبوں میں 43 ارب 28 کروڑ روپےاورراولپنڈی ڈویلپمنٹ اٹھارٹی میں 42 ارب روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 25 اپریل 2019 19:15

سابق حکومت کے منصوبوں کی آڈٹ رپورٹ2014اور2015 وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل2019ء) صوبہ پنجاب کی سابق حکومت کے منصوبوں کی آڈٹ رپورٹ 2014اور2015 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سابق حکومت میں 2014اور2015میں مختلف منصوبوں میں 43ارب 28کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق لاہور اورراولپنڈی ہاؤسنگ منصوبوں میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آزادی چوک پل سگنل فری بنانےکےمنصوبےمیں ایک ارب کی بےضابطگی کی گئی جبکہ سڑکوں کی تعمیرکیلئے ٹھیکے 22فیصدتک مہنگےداموں دئیےگئے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ترقیاتی کام بغیرمنظوری کےمن پسندکمپنیوں سےکرائےگئے اور راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 42 ارب روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ آدت رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی ہے جس پر اب مزید کاروائی کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ اس سے پہلے بھی لاہور میں صاف پانی کمپنی سمیت 56کمپنیوں میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں جن میں سابق حکومت نے مبینہ طور پر اربوں روپے کی خرد برد کی۔