صدارتی نظام آئین کی خلاف ورزی ہے، مسلم لیگ (ن) اس کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، مریم اورنگزیب

جمعرات 25 اپریل 2019 20:36

صدارتی نظام آئین کی خلاف ورزی ہے، مسلم لیگ (ن) اس کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان و رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ صدارتی نظام آئین کی خلاف ورزی ہے، مسلم لیگ (ن) اس کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے اور ترقی کا نعرہ لگانے والوں نے ترقی کی شرح کو 5.8 سے کم کرکے ملک کو 2.5 پر لاکھڑا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو گیس کے جعلی اور فرضی بل بھیجے گئے جو 145 فی صد زائد تھے۔ عوام کو 50لاکھ گھر دینے تھے مگر انہوں نے غریبوں کے سروں سے چھت چھین لی۔ ادویات، خوراک اور دیگر اشیاء مہنگی کر دی گئی ہیں جبکہ نواز شریف نے موٹر وے، سی پیک، روزگار دیا، مہنگائی روکے رکھی اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔