زبیدہ جلال کی چمن میں پولیو ورکرز پر حملے کی شدید مذمت

جمعرات 25 اپریل 2019 20:44

زبیدہ جلال کی چمن میں پولیو ورکرز پر حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے چمن میں پولیو ورکرز پر حملے کی شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے صوبائی حکومت کو پولیو ورکرز کی سیکورٹی مذید بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیو کے خلاف مہم میں پہلے ہی کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو کا ہے۔وفاقی وزیر نے پولیو ورکر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :