Live Updates

بلاول بھٹو زر داری خود بھی کمپنی کے شیئر ہورلڈر رہے ،

سوال کریں تو برامان جاتے ہیں ، مراد سعید اگر کرپشن کاپیسہ واپس نہ کیا تو ابو جیل ضرور جائینگے، وفاقی وزیر مراد سعید کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 اپریل 2019 20:44

بلاول بھٹو زر داری خود بھی کمپنی کے شیئر ہورلڈر رہے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زر داری خود بھی کمپنی کے شیئر ہورلڈر رہے ، سوال کریں تو برامان جاتے ہیں ، اگر کرپشن کاپیسہ واپس نہ کیا تو ابو جیل ضرور جائینگے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پیپلز پارٹی نے پورا کرنا تھالیکن عوام کے پیسے سے اپنی آکسفورڈ کی فیس بھرتے رہے۔

(جاری ہے)

مراد سعید نے کہاکہ مکان کا وعدہ انکا تھا جس پر کام عمران خان کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بلاول خود بھی کمپنی کے شیئر ہولڈر رہے ۔ انہوںنے کہاکہ سوال کریں تو برا مان جاتے ہیں۔ مراد سعید نے کہاکہ ملک سے لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلاول فکر نہ کریں کرپشن کا پیسہ واپس نہ کیا تو ابو جیل جائیں گے۔مراد سعید نے کہا کہ پی پی پی نے روٹی کپڑا مکان چھین لیا ہے ،حکومت نے لوگوں کو چھت دی پناہ گاہیں بنائی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات