ٴامریکہ اور اومان کو کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مربتہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا درجہ حاصل ہوگیا

جمعرات 25 اپریل 2019 20:53

ٴامریکہ اور اومان کو کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مربتہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) امریکہ اور اومان کی ٹیموں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا درجہ حاصل کر لیا، دونوں ممالک نے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا درجہ پایا ہے۔

(جاری ہے)

اومان میں جاری ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اومان اور امریکہ کی ٹیموں کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا درجہ دیا گیا ہے، اومان کی ٹیم نے ابتدائی تینوں میچز میں فتوحات حاصل کیں جبکہ امریکن ٹیم نے چار میں سے تین کامیابیاں سمیٹیں۔

متعلقہ عنوان :