رینالٹ کی جانب سے نسان کے ساتھ انضمام کا مطالبہ

رینالٹ کے رویہ میں مبینہ تبدیلی شراکتداری کو نقصان پہنچا سکتا ہے، ماہرین اقتصادیات

جمعرات 25 اپریل 2019 21:02

رینالٹ کی جانب سے نسان کے ساتھ انضمام کا مطالبہ
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) فرانسیسی گاڑی ساز ادارے رینالٹ نے جاپان کی نسان موٹر کے ساتھ کاروباری انضمام کا مطالبہ کیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق رینالٹ کے چیئرمین جین ڈومینِک سینار نے نسان کے صدر ہِیروتو سائیکاوا کو اِس مطالبے سے گزشتہ ہفتے کے وسط میں آگاہ کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں فرانس کی حکومت کے جانب سے دونوں کمپنیوں کا انضمام کرنے کے مطالبات کی نسان نے مزاحمت کی تھی۔

فرانسیسی حکومت کے پاس رینالٹ کے سب سے زیادہ حِصص ہیں۔ نسان نے اپنی انتظامی آزادی کا حق محفوظ رکھنے پر زور دیا تھا۔ رینالٹ نے نسان کے سابق چیئرمین کارلوس گون کی گرفتاری کے بعد انضمام کی درخواست روک دی تھی اس وقت کارلوس گون فرانسیسی گاڑی ساز ادارے کے بھی سربراہ تھے۔ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ رینالٹ کے رویہ میں مبینہ تبدیلی شراکتداری کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :