ویلز فارگو اوپن گالف چیمپئن شپ 2 مئی سے شروع ہوگی

جمعرات اپریل 21:16

ویلز فارگو اوپن گالف چیمپئن شپ 2 مئی سے شروع ہوگی
چارلوٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء)ویلز فارگو اوپن گالف چیمپئن شپ 2 مئی سے امریکا میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ پی جی اے گالف ایونٹ میں آسٹریلیا کے نامور جیسن ڈے اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔

(جاری ہے)

ایونٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کے لئے 79 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے کھلاڑیوں نے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ایونٹ میں کانٹے دار مقابلے ہونگے اور شائقین گالف کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔