ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز 31 مئی کو پاکستان کے خلاف میچ سے کریگی

6 15 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹار آل رائونڈر آندرے رسل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا کیرن پولارڈ نظر انداز م، کرس گیل بھی شامل ، قیادت ہولڈر کرینگے

جمعرات 25 اپریل 2019 21:16

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز 31 مئی کو پاکستان ..
کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ میں شروع ہونے والے عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز 31 مئی کو پاکستان کے خلاف میچ سے کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ناٹنگھم میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز نے اس سلسلے میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے 15 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹار آل رائونڈر آندرے رسل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا البتہ کیرن پولارڈ کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، مایہ ناز سپنر سنیل نارائن بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، آندرے رسل، ایشلے نرس، کارلوس بریتھویٹ، کرس گیل، ڈیرن براوو، ایون لیوس، فابین ایلن، کیمر روچ، نیکولاس پورن، اوشین تھامس، شائی ہوپ، شینن گبرائل، شیلڈن کوٹریل اور شمرون ہٹمائر پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :