پرینیتی چوپڑا ہالی ووڈ فلم کے ریمیک میں مرکزی کردار نبھائیں گی

فلمدی گرل آن دی ٹرین کی پروڈکشن کا عمل جولائی سے برطانیہ میں شروع ہوگا

جمعرات اپریل 21:28

پرینیتی چوپڑا ہالی ووڈ فلم کے ریمیک میں مرکزی کردار نبھائیں گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) ہولی وڈ مسٹری فلم دی گرل آن دی ٹرین 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، جس نے تجزیہ کاروں کا دل جیتنے کے ساتھ ساتھ باکس آفس پر بھی اچھا بزنس کیا اور اب بولی وڈ میں اس فلم کا ریمیک بنانے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ریلائنس انٹرٹینمنٹ کمپنی اس ہولی وڈ فلم کا بولی وڈ ریمیک بنانے جارہی ہے جس میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار نبھائیں گی۔فلم میں پرینیتی ہولی وڈ اداکارہ ایملی بلنٹ کی جگہ لے رہی ہیں، جنہوں نے فلم میں ایک طلاق یافتہ خاتون کا کردار نبھایا جو ایک ایسی مسٹری کو سلجھا رہی ہے جو اس کی نظر میں اس سے کیا ہوا گناہ تھا۔ فلم کی پروڈکشن کا عمل رواں سال جولائی سے برطانیہ میں شروع ہوگی

متعلقہ عنوان :