اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس، اینا لینا اور ڈیمی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

جمعرات 25 اپریل 2019 22:13

اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس، اینا لینا اور ڈیمی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی ویمنز ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) جرمنی کی اینا لینا گرونفیلڈ اور ان کی ہالینڈ کی جوڑی دار ڈیمی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں کینیڈا کی گابریلا اور انکی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی اینا لینا گرونفیلڈ اور ان کی ہالینڈ کی جوڑی دار ڈیمی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :