ڈیلاس،بارشوں کے بعدسڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں

جمعرات 25 اپریل 2019 22:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) امریکی شہر ڈیلاس میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سڑکوں پر جمع ہونے والا پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرگیاہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں نہ صرف کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا بلکہ ایئر پورٹ کی پارکنگ میں کھڑی کئی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔واضح رہے کہ بارشوں کے باعث 100سے زائد فلائٹس بھی منسوخ کرنی پڑیں۔

متعلقہ عنوان :