چیئرمین سینیٹ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ودیگر سینیٹر ز و ایم این ایز کی پولیو ورکرز پر فائرنگ کی مذمت

جمعرات 25 اپریل 2019 22:13

چیئرمین سینیٹ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ودیگر سینیٹر ز ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری،بلوچستان کے سینیٹرز نصیب اللہ بازئی،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،کہدہ بابر،سرفراز بگٹی،منظور خان کاکڑ،اراکین قومی اسمبلی ،مولاناعبدالواسع،آغا حسن ایڈووکیٹ،اسلم بھوتانی اور اراکین بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند،محمد خان لہڑی،اختر حسین لانگو،عبدالخالق ہزارہ،قادر نائل،اسد بلوچ ،حاجی طور اتمانخیل،نور محمد دمڑ نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پولیو ورکرز پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پولیو مہم کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا پولیو جیسے موضی مرض کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ہماری ہمدردیاں شہید وزخمی ہونے والے خاتون ورکرز کے ساتھ ہیں دہشتگردوں کی اس طرح بزدلانہ کارروائیوں سے پولیو مہم پر کوئی اثر نہیں کریگادہشتگردی اور دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہم متحد اور منظم ہیںپولیو مہم کو نقصان پہنچانے کیلئے دہشتگرد ایسے بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہی حملے میں شہید و زخمی ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہے حملے میں زخمی ہونے والی خاتون ورکر کو علاج معالجے کے بہترین سہولیات فراہم کی جائیںفائرنگ کرنے والے دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیو مہم متاثر نہیں ہوگاپولیو جیسے موضی مرض کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ہمدردیاں شہید وزخمی ہونے والے خاتون ورکرز کے ساتھ ہیںدہشتگردوں کی اس طرح بزدلانہ کاروائیوں سے پولیو مہم پر کوئی اثر نہیں کریگادہشتگردی اور دہشتگردوں کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہم متحد اور منظم ہیںپولیو مہم کو نقصان پہنچانے کیلئے دہشتگرد ایسے بزدلانہ کاروائیاں کررہے ہیں۔