چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کینٹ ایریا سرگودھا سے اغواء شدہ تیسری جماعت کے طالب علم کی ہر ممکن بازیابی یقینی بنانے کا حکم

a 29اپریل تک عملدرآمد کی رپورٹ اسال کرنے کی ہدایت

جمعرات 25 اپریل 2019 22:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے کینٹ ایریا سرگودھا سے اغواء ہونیوالے تیسری جماعت کے طالب علم سید مزمل شاہ کی ہر ممکن بازیابی یقینی بنانے کا حکم جاری کرتے ہوئے 29اپریل تک عملدرآمد کی رپورٹ اسال کرنے کی ہدایت کی ہے ، مغوی کے والد سید منور شاہ کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن میں بتایا گیا کہ 5جولائی 2017کی شام مزمل کو گھر کے سامنے سے اغواء کیا گیا جس کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان بھی گرفتاری کئے مگرنہ ہی نامزد کئے گئے افراد سے صحیح معنوں میں پوچھ گچھ کی گئی، اورشواہد اور حقائق کے باوجود مناسب حکمت عملی اور دبائو کے تحت تفتیش بگاڑ کر رکھ دی، جبکہ ابھی تک بچے کی بازیابی عمل میں نہیں لائی جا سکی،جس کے باعث وہ اوراسکا خاندان مقامی پولیس کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہو کر رہ گیا ہے ،مقدمہ واپس لینے کیلئے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں،جس پر چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے ڈی ی او کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر ڈی ایس پی سطح کے آفیسر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر مغوی بچے کو ہر صورت برآمد کر کے 29اپریل تک عملدرآمد کی رپورٹ عدالت میں بھجوائی جائے ۔