لاہور ، ساٹھ سالہ بزرگ خاتون کو پولیس کی غیرقانونی قید سے آزاد کرنے کا حکم

جمعرات 25 اپریل 2019 22:50

لاہور ، ساٹھ سالہ بزرگ خاتون کو پولیس کی غیرقانونی قید سے آزاد کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) سیشن کورٹ نے ساٹھ سالہ بزرگ خاتون کو پولیس کی غیرقانونی قید سے آزاد کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے کلثوم بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔میری والدہ نذیراں بی بی کو تھانہ چوہنگ پولیس نے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار والدہ کو چھوڑ نہیں رہے بلکہ رشوت مانگ رہے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت والدہ کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے کا حکم دے۔عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بیلف نے ساٹھ سالہ بزرگ خاتون کو پولیس سے بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کردیا۔عدالت نے بزرگ خاتون کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے پر تفتیشی افسر کی سخت سرزنش کی اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے بزرگ خاتون کو آزاد کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :