Live Updates

پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،

وزیراعظم عمران خان کو عالمی کپ میں کامیابی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے سپیکر قومی اسمبلی اسد قصر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 اپریل 2019 23:03

پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور وزیراعظم عمران خان کو عالمی کپ میں کامیابی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز شالیمار کرکٹ گرائونڈ میں پارلیمنٹرین الیون اور میڈیا الیون کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن نائب صدر رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر اور اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شکیل شیخ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے جو کہ ملک کے ہر محلے اور گلی، گلی میں کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور وزیراعظم عمران خان کو عالمی کپ میں کامیابی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے پوری دنیا پر ملک کا جھنڈا بلند کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ دوستانہ میچ ہے اور ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، پارلیمنٹرین الیون کی ٹیم میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کرکٹ کپ کے موقع پر پہلا پارلیمنٹرین عالمی کرکٹ کپ 8 سے 15 جولائی سے کھیلا جائے گا جس میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، برطانیہ، آسٹریلیا، افغانستان، سائوتھ افریقہ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور بھارت شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کرکٹ کا ٹورنامنٹ منعقد کروایا جائے گا، یہ دوستانہ میچ بھی ٹیم کی تیاری کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں کرکٹ ٹورنامنٹ کروایا جائیگا جس میں پارلیمنٹرین، صوبائی اسمبلیوں اور میڈیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن اپنا اپنا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشیات، زراعت اور پانی کے مسائل پر توجہ دی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس دوستانہ میچ کا مقصد میڈیا کے سے اچھے تعلقات قائم کرنا ہے اور پارلیمنٹ کے باہر بھی اچھے تعلقات اور اچھا ماحول بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مزید اچھے تعلقات بنانا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات