Live Updates

سلمان تاثیر کی صاحبزادی کی عمران خان کی حمایت میں مریم نواز شریف پر شدید تنقید

عمران خان کے ایران میں بیان پر تنقید کرنے کی بجائے یہ لیکچر اپنے والد کو دیں،سارہ تاثیر نے مریم نواز کو ممبئی حملے کے حوالے سے نواز شریف کا بیان یاد دلوا دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 25 اپریل 2019 19:47

سلمان تاثیر کی صاحبزادی کی عمران خان کی حمایت میں مریم نواز شریف پر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل2019ء) سلمان تاثیر کی صاحبزادی سارہ تاثیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی جانب سے عمران خان کے ایران میں دیے جانے والے بیان پہ تنقید کے جواب دیتے ہوئے مریم نواز سے کہا ہے کہ وہ یہ لیکچر اپنے والد کو دیں کیونکہ انہیں اس لیکچر کی زیادہ ضرورت ہے۔ سارہ تاثیر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ میں مریم نواز کو اس وقت کی یاد دلا دوں جب ان کے والد نے دنیا کے سامنے ممبئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان ایران کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے کہا پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کے کلاف ایران کی زمین کو استعمال کیا جاتا رہا ہے اور ایران کے خلاف بھی پاکستان کی زمین کو استعمال کیا گیا اس بیان کے بعد اپوزیشن نے عمران خان کے خلاف شدید تنقید شروع کر دی تھی کہ اور مریم نواز شریف نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ آپ ملک کے ترجمان اور نمائندے ہیں اور آپ کے بیان کا ملک کی ساکھ پر شدید اثر پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں سارہ تاثیر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں مریم نواز کو اس وقت کی یاد دلا دوں جب ان کے والد نے دنیا کے سامنے ممبئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات