ٰخیبر میڈیکل کالج پشاور یونیورسٹی پلاسٹک شاپنگ بیگ استعمال، مضرات اثرات کے موضوع پر سیمینار

ٌحکومتی سطح پر شاپنگ بیگ کے استعمال کی روک تھام کے لئے موثر کوششیں کی جا رہی ہیں ،ضلع ناظم

جمعرات 25 اپریل 2019 23:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) خیبر میڈیکل کالج پشاور یونیورسٹی میں خیبر میڈیکل کالج ‘ خواتین اراکین صوبائی اسمبلی ‘ پی ای اے کے اشتراک سے پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال اور اس کے مضرات اثرات کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی اسمبلی کی خواتین رکن ڈاکٹر آسیہ اسد ‘ آسیہ خٹک ‘ عائشہ نعیم ‘ مدیحہ نثار ‘ ضلع ناظم ارباب عاصم ‘ خیبر میڈیکل کالج سے ڈاکٹر سادیہ شفیق ‘ ڈاکٹر بشریٰ افتخار ‘ ڈاکٹر روزینہ ‘ ایس ڈی جی ٹاسک فورس کے کنوینئر ‘ انٹرنیشنل لیڈیز کلب ‘ روٹری کلب اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم ارباب عاصم نے کہاکہ حکومتی سطح پر شاپنگ بیگ کے استعمال کی روک تھام کے لئے موثر کوششیں کی جا رہی ہیں خیبر میڈیکل کالج کی ڈاکٹر سادیہ اور ڈاکٹر بشریٰ نے سیمینار کے شرکاء سے کہا کہ گرین لیف ماحول درست مومنٹ ہے جو تعلیم یافتہ لوگوں کو پلاسٹک کے مضر اثرات کے بارے میں بتانے کے ساتھ مختللف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی عادات بدلنا چاہتے ہیں تاکہ وہ پلاسٹک بیگز کی بجائے کپڑے کے بننے ہوئے بیگز استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

تقریب میں خیبر میڈیکل کالج کے طلباء اور طالبات میں کپڑے سے بنے ہوئے بیگز تقسیم کئے گئے اور اس مہم میں اچھی کارکردگی کے حامل سٹوڈنٹس کو سوینئر دیئے گئے۔