خضدار، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جمعرات 25 اپریل 2019 23:10

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق زہری انتظامیہ کے مطابق نورگامہ بازار کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد رمضان ساکن گنگو زہری جاں بحق ہوگئے نعش کو سول ہسپتال زہری میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا زہری انتظامیہ نے واقعہ سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :