ذکریایونیورسٹی میں کنٹین اورمیس میں صفائی کی ناقص صورتحال پروارننگ اورجرمانہ

جمعرات 25 اپریل 2019 23:12

ملتان ۔25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے چیئرمین کیفے ٹیریا کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر رائو عبدالقیوم نے چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم کے ہمراہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز اور ہاسٹلز میں موجود کنٹین /میس کی صفائی اور کھانے کے معیار کو چیک کرنے کے لیے ہنگامی دورہ کیا․ اس دوران چیئرمین نے ناقص صفائی اور کھانے کے معیار بہتر نہ ہونے کی بناء پر میس فاطمہ ہال کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا․اور کنٹین فاطمہ ہال ، کنٹین خدیجہ ہال ، میس خدیجہ ہال کے ٹھیکیداروں کو صفائی اور کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کی سخت وارننگ جاری کی․ اس کے علاوہ چیئرمین ہال کونسل نے گرلز ہاسٹلز کی صفائی اور انتظامات کا جائزہ لیااور صفائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے سٹاف کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :