زکریایونیورسٹی میں انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن چمپیئن شپ کاانعقاد

جمعرات 25 اپریل 2019 23:12

ملتان ۔25اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن چمپیئن شپ یونیورسٹی کمیونٹی ہال میں ہوئی․ اس میں چھ ٹیموں بی زیڈ یو ، سنٹرل کالج ، گورنمنٹ ڈگری کالج ممتاز آباد ، ڈگری کالج شاہ رکن عالم ، ڈگری کالج مظفر گڑھ، ڈگری کالج چونگی نمبر ۴۱ ملتان نے حصہ لیا․ چمپیئن شپ کا پہلا میچ ممتاز کالج اور چونگی نمبر ۴۱ کالج کے درمیان ہوا جوکہ ۴۱ نمبر چونگی نے جیت لیا․ دوسرا میچ شاہ رکن عالم کالج اور مظفر گڑھ کالج کے درمیان ہوا جو کہ شاہ رکن عالم کالج نے جیت لیا․ پہلا سیمی فائنل بی زیڈ یو اور چونگی نمبر ۴۱ کے درمیا ن ہوا جو کہ چونگی نمبر ۴۱ نے جیت لیا․ دوسرا سیمی فائنل شاہ رکن عالم کالج اور سنٹرل کالج کے درمیان ہوا جو کہ سنٹرل کالج نے جیت لیا․ فائنل میچ بی زیڈ یو اور سنٹرل کالج کے درمیان ہوا جو کہ بی زیڈ یونے جیت لیا․ تھرڈ پوزیشن کا میچ چونگی نمبر ۴۱ اور شاہ رکن عالم کالج کے درمیا ہوا جوکہ چونگی نمبر ۴۱ نے جیت لیا․ فرسٹ پوزیشن بی زیڈ یو ملتان سیکنڈ سنٹرل کالج ملتان اور تھرڈ پوزیشن ڈگری کالج چونگی نمبر ۴۱ ملتان نے حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :