Live Updates

بڑے میاں صاحب کی بیماری کے ڈرامے کا بھی کلائمکس آن پہنچا،بیرون ملک علاج کی درخواست سے ثابت ہوگیا کہ میاں صاحب جیل سے نجات اور لندن جانا چاہتے ہیں،مریم اورنگزیب

کرپٹ ٹولے کی ترجمان ہیں،ان کی ترجمانی پاپڑ والے سے نکلنے والے اربوں روپے نہیں چھپا سکتی، بلاول صاحب آپ روزمرہ کی چیزوں کے نرخ بتا دیں تو یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا،بلاول صاحب آپ کو عوام کے درد کا احساس ہونا کسی تعجب سے کم نہیں، غریب آج اس لیے غریب ہے کیونکہ اس کے وسائل پر دونوں جماعتوں نے ڈاکے ڈالے ہیں وزیراعظم کی معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان

جمعرات 25 اپریل 2019 23:12

بڑے میاں صاحب کی بیماری کے ڈرامے کا بھی کلائمکس آن پہنچا،بیرون ملک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بڑے میاں صاحب کی بیماری کے ڈرامے کا بھی کلائمکس آن پہنچا،بیرون ملک علاج کی درخواست سے ثابت ہوگیا کہ میاں صاحب جیل سے نجات اور لندن جانا چاہتے ہیں،مریم اورنگزیب کرپٹ ٹولے کی ترجمان ہیں،ان کی ترجمانی پاپڑ والے سے نکلنے والے اربوں روپے نہیں چھپا سکتی، بلاول صاحب آپ روزمرہ کی چیزوں کے نرخ بتا دیں تو یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا،بلاول صاحب آپ کو عوام کے درد کا احساس ہونا کسی تعجب سے کم نہیں، غریب آج اس لیے غریب ہے کیونکہ اس کے وسائل پر دونوں جماعتوں نے ڈاکے ڈالے ہیں۔

جعمرات کو اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے کہا کہ کسی نے چوری اور سینہ زوری دیکھنی ہو تو اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی تقریریں اور بیانات دیکھ لے، آپ ٹھاٹ باٹھ سے رہتے ہیں، کیا جانیں کے بنیادی ضروری اشیاء کی قیمتیں کیا ہیں ڈاکٹر فردوس عاشق عوان نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ معاشی حالات کی ذمہ دار پی پی پی اور ن لیگ کی غلط پالیسیاں ہیں ،بلاول صاحب آپ غریب کے درد میں نہیں چیخ رہے بلکہ عوام پر مسلط ہونے کیلئے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں ،انہوں نے موروثی سیاست کو مسترد کردیا،بلاول کو عوام کی غربت اور مہنگائی کا احساس ہے تو ابو اور پھوپھو سے کہیں کہ لوٹی ہوئی دولت واپس کر دیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں ،کرپشن ماحول سے نکل کر شاہ محمود قریشی کی شاگردی اختیار کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات