شعیب اختر نے انگلینڈ کو ورلڈکپ کیلئے فیورٹ قرار دے دیا

انگلش ٹیم پہلی مرتبہ ٹرافی جیت سکتی ہے، گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی مل سکتی ہے: راولپنڈی ایکسپریس

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 اپریل 2019 20:10

شعیب اختر نے انگلینڈ کو ورلڈکپ کیلئے فیورٹ قرار دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل2019ء) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انگلینڈ کو ورلڈکپ کیلئے فیورٹ قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ انگلش ٹیم پہلی مرتبہ ٹرافی جیت سکتی ہے، گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی مل سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پاکستان کیی بجائے انگلینڈ کو ورلڈکپ 2019 کا فیورٹ قرار دیقا ہے۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ انگلینڈ ورلڈکپ جیت کر سب کو سرپرائز دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا خیال ہے کہ گرین شرٹس کو ورلڈکپ 2019 کئے سیمی فائنل تک رسائی مل سکتی ہے۔ شعیب اختر کہتے ہیں کہ ورلڈکپ 2019 کی میزبانی کرنے والہی انگلش کرکٹ ٹیم کی طویل عرصے تک ساکھ رہی کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ کے حوالے سے سنجیدہ نہیں اور اب بھی اس کے باؤلنگ کے شعبے میں بعض مسائل ہیں، لیکن وہ اب ایک مستحکم ٹیم نظر آ رہی ہے۔ کوئی ان سے پوچھے تو ان کا یہی جواب ہوگا کہ اس بار انگلش ٹیم ورلڈ کپ جیتنے جا رہی ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے اس وقت ایک مضبوط امیدوار بن سکتی ہے جب سینئر کھلاڑی فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :