ہواوے ٹیکنالوجیز کی طرف سے اسلام آباد میں ٹیکنیکل اسپورٹ سینٹر کا قیام قابل تحسین ہے ، وزیر خارجہ

ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان ایک ابھرتی ہوئی منافع بخش مارکیٹ ہے، ہواوے ٹیکنالوجیز ایگزیبیشن سینٹر پہنچنے پر گفتگو

جمعرات 25 اپریل 2019 23:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہواوے ٹیکنالوجیز کی طرف سے اسلام آباد میں ٹیکنیکل اسپورٹ سینٹر کا قیام قابل تحسین ہے ۔جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ہواوے ٹیکنالوجیز ایگزیبیشن سینٹر پہنچے ،ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے سی ای او مسٹر سیف نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دنیا بھر میں بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے پر ہووائے ٹیکنالوجیز کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ہواوے ٹیکنالوجیز کی طرف سے اسلام آباد میں ٹیکنیکل اسپورٹ سینٹر کا قیام قابل تحسین ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی ے کہاکہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان ایک ابھرتی ہوئی منافع بخش مارکیٹ ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہت سی مراعات دے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ موبائل کمپنیاں ، حکومت کی صحت مندانہ مثبت کاروباری پالیسیوں اور صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر، پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہیں ۔