Live Updates

نااہل حکمران ٹولہ کی بدولت ملک تباہی کی جانب تیزی سے گامزن ہے،امیر مقام

عمران خان ملک کی سالمیت کیلئے رسک بنتے جارہے ہیں، عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے،جو جھوٹ بھی نہایت دلیری سے کہتے ہیں، ،صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے موجودہ حکومت کو ناکام ترین اور حکمرانوں کو ناتجربہ کارقرار دیتے ہوئے الزام لگایاہے کہ ان نااہل حکمران ٹولہ کی بدولت ملک تباہی کی جانب تیزی سے گامزن ہے،جس کی وجہ سے آج ہمیں مسلم لیگ ن کی فکر کی بجائے ملک کافکر لاحق ہوگیاہے،عمران خان ملک کی سالمیت کیلئے رسک بنتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک کے لئے رسک بناہواہے کیونکہ انہوں نے ایران میں خود وعدہ معاف گواہ بن کر اپنے ملک سے دہشت گردی کرانے کی تصدیق کی لہٰذا ان پر آرٹیکل 6 لگانا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سرزمین خان کے رہائش گاہ چناڑ ہاوس میں میڈیا سے گفتگوں کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ بحت روان خان ایڈوکیٹ ،سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی کامران خان، سالار خان ،نعمت اللہ خان اور شیر محمد خان بھی انکے ہمراہ تھے۔

انجینئرامیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے،جو جھوٹ بھی نہایت دلیری سے کہتے ہیں، پشاور میں بی آرٹی منصوبے کو ناکام ترین قرار دیتے ہوئے کہاکہ تبدیلی کے دعویداروں نے بی آرٹی کے نام سے پشاور جیسے خوبصورت شہر کو تورا بورا میں تبدیل کردیاہے اور عوام کو مشکل میں ڈال دیاہے۔انہوںنے الزام لگایا کہ موجودہ حکمران حکومت چلانے کے لئے پیپلز پارٹی سے لوگ کرایہ پر حاصل کررہے ہیں جو انکے لئے شرمناک بات ہے،وزیر خزانہ کو امپورٹڈ پکارتے ہوئے کہا کہ وہ خود قرض دینے والوں کا ملازم ہے۔

وہ ملک کی معیشت کو کیا خاک سھنبالے گا ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے اپنے ناکامیوں کو چھپانے کے لئے کنڈیکٹر کو تبدیل تو کردیا مگر ناتجربہ کار ڈرائیور بن کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھال رکھاہے، غریب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہاہے،روزجاکرقبائلی اضلاع میںجھوٹ بولنے سے وہاںکوئی تبدیلی نہیںآئیگی،ہماری حکومت نے جو100 ارب روپے قبائلی اضلاع کیلئے گرانٹ دیاتھاان میںکتنے پیسے ابھی تک موجودہ حکومت نے دیئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ تمام اپوزیشن پارٹیوںکواپنے پارٹی کانہیںبلکہ پاکستان کافکرلاحق ہے کیونکہ پاکستان آج کل اناڑی لوگوں کے ہاتھوںمیںہے۔انہوںنے کہاکہ باجوڑمیںسابق ممبرقومی اسمبلی ومسلم لیگی رہنماشہاب الدین خان کے بیٹے کی کھلی کچہری میںگرفتار کرنا قابل مذمت ہے،ریاستی دہشت گردی بندہونی چاہئے،سیاسی انتقام کاسلسلہ زیادہ دیرتک نہیںچلنے دیںگے، حکومت شہاب الدین خان کے بیٹے کوجلدرہاکرے ورنہ حالات کی ذمہ دارپھرحکومت ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت عید کے بعد خود ختم ہو جائے گا،جس کے گرانے کے لئے تحریک چلانے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی ۔انہوں نے دعوی کیا کہ عوام کی نظریں نواز شریف پر لگے ہوئے ہے اور ہر کوئی نئے پاکستان کی بجائے پرانے پاکستان کا آس لگائے بیٹھے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات