Live Updates

وزیراعلی محمود خان بااختیار ہیں تمام تر فیصلے خود کرتے ہیں،شوکت یوسفزئی

کارکردگی دکھانے والے وزیر ہی کابینہ میں رہیں گے،آٹھ سے دس دن میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتاہے، وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:16

وزیراعلی محمود خان بااختیار ہیں تمام تر فیصلے خود کرتے ہیں،شوکت یوسفزئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلی محمود خان بااختیار ہیں تمام تر فیصلے خود کرتے ہیں۔ کارکردگی دکھانے والے وزیر ہی کابینہ میں رہیں گے۔آٹھ سے دس دن میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتاہے۔ فارمنس نہ دکھانے والا وزیر گھر جائیگا۔ خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزیر اعلی محمود خان کے حوالے سے مختلف بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔

محمودخان بااختیاروزیراعلی ہے اورخود ہی تمام فیصلے کرتے ہیں۔ حکومت کے اندر اختلافات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔وزیراعلی تمام وزراء کی کارکردگی کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آٹھ سے دس دن میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارمولہ سمپل ہے کارکردگی دکھانے والے ہی کابینہ میں رہیں گے۔ جس وزیر کی پرفارمنس نہیں ہوگی گھر جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلی محمود خان محنتی، کم گو اور ایماندار آدمی ہیں ، فاٹا کے انضمام جیسا مشکل معاملہ ان کی سیاسی بصیرت سے حل ہوا۔ مالی مشکلات کے باوجود صوبے کو بہتر انداز میں چلایا ۔ وزیراعظم عمران خان کا آج بھی محمود خان پر اعتماد ہے۔ محمود خان کی پرفارمنس باقی تینوں صوبوں سے بہتر ہے ۔ وزیر اعلی کے اختیارات میں کوئی دخل اندازی نہیں کرسکتا۔ محمود خان پورے صوبے پر فوکس کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی جو تواتر کے ساتھ اضلاع کے دورے کر رہا ہے۔ وزیراعلی کی ذات پر آج تک کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات