کوہاٹ، پہاڑ کی ملکیت کے تنازعہ پر خونریز جھڑپ ،تین افراد جاں بحق ہوگئے

جمعرات 25 اپریل 2019 23:18

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے علاقے عیسک خماری اور ضلع ہنگوکے دوراٴْفتادہ علاقے انارچینہ کے لوگوں کے مابین پہاڑ کی ملکیت کے تنازعہ پر خونریز جھڑپ کے دوران تین افراد جاں بحق ہوگئے۔آمدہ اطلاعات اور پولیس سٹیشن ٹیری کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ (کرک) کے علاقے عیسک خماری اور ضلع ہنگو کے سرحدی علاقے انار چینہ کے لوگوںکے مابین سرحدی پہاڑ کی ملکیت پر تنازعہ چل رہا تھا جس میں مزید اٴْس وقت شدت آگئی جب جمعرات کے روز دونوں فریقوں کے مابین خونریز تصادم ہوا۔

دونوں فریقین کے مابین اندھا دھند فائرنگ کے تبادلے کے دوران کم از کم تین افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو کا تعلق عیسک خماری اور ایک کا تعلق انارچینہ سے بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں قیمت خان اورلا ل شہزادین نامی دونوں افراد کا تعلق عیسک خماری جبکہ محمد رسول کا تعلق انارچینہ سے ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کنٹرول کرلئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق دوافراد کی میتیں سول ہسپتال ٹیری پہنچادی گئی جہاں اٴْن کا پوسٹ مارٹم کیاگیا جبکہ انارچینہ سے تعلق رکھنے والی لاش اپنے آبائی علاقہ پہنچادی گئی۔اطلاعات کے مطابق انارچینہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔