فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں آفس آف ریسرچ انویشن اینڈ کمرشلا ئزیشن کے زیر اہتمام تین روزہ انٹرپینیور شپ میلے کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2019 23:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں آفس آف ریسرچ انویشن اینڈ کمرشلا ئزیشن (او آر آئی سی) کے زیر اہتمام تین روزہ انٹرپینیور شپ میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلے کا افتتاح جامعہ کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر نے کیا ۔آزاد جموں کشمیر کی سابق منسٹر فرزانہ یعقوب اس میلے کی مہمانِ خصوصی تھی۔

اس موقع پر جامعہ کے اندر تقریباً اسٹالز لگائے گئے جن کی نگرانی نوجوان طلبہ، استاتذہ، فارغ الاتحصیل طالبات اور دیگر کئی مشہور کمپنیز بھی کررہی تھی۔ وائس چانسلر ثمینہ امین قادر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد طلبہ کو صرف تعلیم دینا نہیں بلکہ زمانے کے ساتھ چلنے اور آگے جاکر ملک کی معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کیلئے تیار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہتر ین موقع ہی کہ تجربہ کار لوگوں سے ہمارے طلبہ کاروباری سرگرمیوں میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ آزاد جموں کشمیر کی سابق وزیر فرزانہ یعقوب نے کہا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی نوجوان خواتین کو تربیت دینے کیلئے بہت اہم کردار ادا کررہی ہے، اس طرح کے میلوں سے نوجوان خواتین میں خودمختاری پیدا ہوتی ہے اور ان کی قابلیت اور جدید نظریات کو دیکھنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم مل جاتاہے۔

اس تین روزہ تقریب میں بہت سے سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ اس میں ایف جے ڈبلیو یو ایک کاروباری ایکسپو ایف جی ڈبلیو یو گریجویٹز،خواتین کالجز، کاروباری تربیتی اداروں کیلئے اہتمام کیاگیا، فارغ الا تحصیل طالبات (ایلومینائی) اور د یگرخواتین انٹرپینیورز سٹالز لگائے گئے۔ جن میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت، مختلف سروسز، پینٹنگ، تصاویر، کپٹرے، لکڑی کے برتن، زیورات، بچوں کیلئے جھولے، ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء اور مختلف سٹالز لگائے گئے جب کہ بہت بڑی تعداد میں طالبات، اساتذہ اور خواتین نے اس میلے میں شرکت کی۔

اس میلے کا مقصد خواتین کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور اس ملک کی معاشی ترقی میںحصہ لینے کے لئے کا مواقع فراہم کرنا تھا۔ اس کے علاوہ آفس آف ریسرچ انویشن اینڈ کمرشلا ئزیشن کاروباری مقابلے کے ذریعے تین کاروباری آئیڈیاز کو منتحب کیا گیا۔جن کو او آر آئی سی اور جامعہ کی طرف سے میلے میں بھرپور سپورٹ حاصل تھی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرامز ہوتے رہنے چاہیں،ایک تو یہ تفریح کا اچھا موقع ہے اس کے ساتھ ساتھ طلبات کو تجربہ کار لوگوں کے ساتھ مل کر کمانے کا اچھا موقع ملتا ہے۔