کوئٹہ، وزیراعلی بلوچستان کی زیرصدارت صوبائی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی گروپ کا اجلاس

صوبے کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے جاری اجلاس کے ایجنڈا کا جائزہ

جمعرات 25 اپریل 2019 23:24

کوئٹہ، وزیراعلی بلوچستان  کی زیرصدارت صوبائی حکومت میں شامل سیاسی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کے رواںاجلاس کے ایجنڈا کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا، بعدازاں وزیراعلی کی جانب سے اجلاس کے شرکاکے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سمیت صوبائی محکموں کے سیکریٹری بھی ظہرانہ میں شریک ہوئے،